قومی سہ فریقی ٹی 20ویمن   چمپئن شپ آج  شروع ہوگی

  قومی سہ فریقی ٹی 20ویمن   چمپئن شپ آج  شروع ہوگی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ویمنز ٹرائنگولر ٹی ٹونٹی کرکٹ چمپئن شپ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگی،ایونٹ کا فائنل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ میں کْل 42 خواتین کرکٹرز شرکت کریں گی، ایونٹ میں تقریباََ سترہ لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔دس روزہ ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز،پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنا مائٹس کی ٹیمیں شرکت کریں گی، ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں 2 ٹاپ ٹیمیں یکم دسمبر کو پوائنٹس کی بنیاد پر فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

یہ چمپئن شپ قومی خواتین کرکٹ کے معیار میں مزید بہتری لانے کے لئے معاون ثابت ہو گی،پاکستان کرکٹ بورڈ نے سات میچز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کو لائیواسٹریم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے تمام میچزپی سی بی کے آفیشل یو ٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے، جہاں 9 کیمروں سے کوریج کی جائے گی۔خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور بہترین کارکردگی کی ترغیب کیلئے گزشتہ سال کی نسبت ایونٹ کی انعامی رقم میں دوگنا ہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ پی سی بی چیلنجرز کی ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

۔ گزشتہ ایڈیشن میں 292 رنز بناکر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی منیبہ علی اس ایونٹ میں دفاعی چمپئن کی قیادت کریں گی۔ایونٹ کی فاتح ٹیم کودس لاکھ اور رنرزاپ کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گئی۔اس  دوران ہر میچ کی بہترین کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے جبکہ پلیئر آف دی چمپئن شپ کو 50 ہزار روپے کیش بطور انعام دیا جائے گا۔پی سی بی بلاسٹر کی قیادت عالیہ ریاض اور پی سی بی ڈائنمائٹس کی قیادت رامین شمیم کریں گی۔پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس کی کپتانی بالترتیب عالیہ ریاض اور  رامین شمیم کریں گی۔  تمام ٹیموں کے اسکواڈ میں ایک ایک انڈر 19 ویمن کرکٹرکو  شامل کیا گیاہے۔ اس سے قبل پی سی بی کوویڈ 19 کی وباء کے باوجود کراچی میں نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کا انعقاد کرچکا ہے۔بائیو سیکیور ماحول میں منعقدہ  اس کیمپ میں خواتین کرکٹ ٹیم کی مستقل جاری اس دوڑ میں نمایاں 27 خواتین کرکٹرز نے شرکت کی۔شیڈول کے مطابق بائیس نومبر کو پی سی بی بلاسٹرز بمقابلہ پی سی بی ڈائنامائٹس بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا،تئیس نومبر کوپی سی بی بلاسٹرز بمقابلہ پی سی بی چیلنجرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا،پچیس نومبر کور پی سی بی ڈائنامائٹس بمقابلہ پی سی بی چیلنجرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا،چھبیس نومبر کوپی سی بی ڈائنامائٹس بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرزبمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا،اٹھائیس نومبر کوپی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا،انتیس نومبر کو پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی ڈائنامائٹس بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا،یکم دسمبر کوفائنل بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا۔اسکواڈز میں منیبہ علی (کپتان)،عائشہ نسیم،بسمہ معروف، کائنات حفیظ، ندا ڈار، فاطمہ ثناء، سیدہ عروب شاہ، سعدیہ اقبال، صبا ء نذیر،ایمن انور، وحیدہ اختر، صدف شمس، صائمہ ملک، عاصمہ امین (وکٹ کیپر)۔پی سی بی بلاسٹرز میں عالیہ ریاض (کپتان)، جویریہ خان، سدرہ امین، جویریہ ودود، حرینہ سجاد، نتالیہ پرویز،طوبہٰ حسن، انعم امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر)، حفصہ امجد، ماہم طارق، نورین یعقوب، خدیجہ چشتی اور انوشہ ناصر،پی سی بی ڈائنامائٹس میں رامین شمیم (کپتان)،  ناہیدہ خان، عائشہ ظفر، عمیمہ سہیل، حفصہ خالد، ارم جاوید، کائنات امتیاز، سبحانہ طارق، نجیہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرا سندھو،امِ ہانی، سیدہ زہرہ فاطمہ، اآئمہ سلیم شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -