ملک کا نام روشن کرنا مشن ہے،عالیہ ریاض 

ملک کا نام روشن کرنا مشن ہے،عالیہ ریاض 

  

لاہور(افضل افتخار) قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض نے کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم مستقبل میں عمدہ پرفارمنس دکھانے کے لئے تیار ہے کرکٹ میراجنون اور پاکستان کا نام کھیل میں پوری دنیا میں روشن کرنا میرے کھیلنے کا مقصد ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ ہر میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور جب ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرتی ہوں تو بہت زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے عالیہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں ویمن کرکٹرز کا بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے جسے منظرعام پر لانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کوششوں میں مصروف ہے۔

 لاک ڈاؤن کے دوران اپنی فٹنس بہتر کرنے کا بہت زیادہ وقت ملا جس کا مستقبل میں بہت فائدہ حاصل ہوگا عالیہ ریاض نے کہا کہ مستقبل میں قومی ٹیم نئے رنگ میں میدان میں اترے گی اور ہمارا مقصد صرف کامیابیاں حاصل کرنا ہوگا۔

مزید :

علاقائی -