فیم فرینڈز کپ:فیم سپورٹس اور ڈی ایچ اے آج فائنل میں مدمقابل
لاہور(سپورٹس رپورٹر) فیم فرینڈز فٹ بال کپ 2020 فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔ایونٹ کی دو بہترین ٹیموں ڈی ایچ اے اور فیم اسپورٹس نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاون کی گراونڈ پر گزشتہ رات کھیلے گئے دوسریسیمی فائنل میں میزبان فیم اسپورٹس نے باٹا پور کو 1 کے مقابلے 5 گول داغ کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ فیم سپورٹس کی ٹیم پورے میچ میں باٹا ایف سی پر حاوی رہی۔ فیم اسپورٹس کی جانب سیوقفے وقفے سے باٹاپور فٹ بال کلب پر گولز کی بارش جاری رہی اور میچ کے اختتام پر فیم اسپورٹس کو ایک کے مقابلے پانچ گولز سے فتح ملی۔ فیم اسپورٹس کی جانب سے زین، کامی، بلال، عثمان اور محسن نے ایک ایک گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فائنل معرکے میں رسائی دلائی۔ باٹاپور کی جانب سے اسٹرائیکر وہیب نے فیم اسپورٹس کی مضبوط دفاعی لائن کو عبور کرتے ہوئیاپنی ٹیم کے لئے اکلوتا گول بنایاجو باٹا پور کو فائنل میں پہنچانے کے لئے ناکافی رہا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین و صدر فیم فٹ بال کلب ضیاء عارف ڈوگر نے فیم اسپورٹس کی ٹیم اور مینجمنٹ کی کارکردگی کو سراہا اور فائنل میں پہنچنے پر انہیں مبارکباد دی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری شمائل انجم کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائیگا۔