پی ڈی ایم جلسہ،ٹریفک کی روانی کیلئے پلان تشکیل

پی ڈی ایم جلسہ،ٹریفک کی روانی کیلئے پلان تشکیل

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور ٹریفک پولیس نے 22نومبر کیلئے شہر میں ٹریفک کی رواں رکھنے کیلئے سیکورٹی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے چیف ٹریفک آفیسر عباس خان مجیدمروت کے مطابق شہر میں روٹس کو کلئیر کرنے کیساتھ ساتھ ٹریفک نظام  کو رواں دواں رکھنے کیلئے ایک ہزار کے قریب افسران و اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دینگے جبکہ  22 نومبر کو شہر کے تمام روٹس کو کلئیرکرنے کیساتھ ساتھ پشاور میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے شہر میں افسران و اہلکاروں کے مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہے جبکہ  شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے 54 رائیڈرز سکواڈ،16موبائل سکواڈ اور 16 فورک لفٹرزبھی موجود ہونگے اور  سٹی ٹریفک پولیس نے عوام کو ٹریفک مشکلات سے بچانے کی خاطر متبادل روٹس کا انتظام کیا ہے تمام روڈ یوزر ز نظم و ضبط کا خاص خیال رکھیں ٹریفک نظام کی بہتری میں سٹی ٹریفک افسران و اہلکاروں کیساتھ تعاون کریں  جبکہ وبائی صورتحال (کرونا) کے باعث شہری سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں 

مزید :

صفحہ اول -