میت کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے مقام تک پہنچنے میں 4گھنٹے لگے 

میت کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے مقام تک پہنچنے میں 4گھنٹے لگے 

  

لاہور(این این آئی)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی میت کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے مقام تک لانے کیلئے ایمبولینس کو چار گھنٹے کا وقت لگ گیا، میت ایمبولینس کے ذریعے صبح نو بجکر پانچ منٹ پر گھر سے نماز جناز ہ کی ادائیگی کے مقام مینار پاکستان کیلئے روانہ ہوئی لیکن کارکنوں اور عقیدتمندوں کے بے پناہ رش کی وجہ سے ایمبو لینس چار گھنٹے بعد آزادی فلائی اوور تک پہنچ سکی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی میں شرکت کیلئے آنے ولوں کارش اس قدر زیادہ تھا کہ ایمبولینس کو مینار پاکستان کی گراؤنڈ کے اندرنہ لے جایا جاسکا،آزادی فلائی اوور کے اوپر ہی کھڑی کر کے نماز جنازہ پڑھائی گئی اور بعد ازاں میت کو تدفین کیلئے واپس لایا گیا۔

چار گھنٹے

مزید :

صفحہ اول -