خادم حسین رضوی کی وفات ناقابل تلافی نقصان،جمعیت علماء پاکستان

  خادم حسین رضوی کی وفات ناقابل تلافی نقصان،جمعیت علماء پاکستان

  

لاہور (سٹی رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، علامہ قاری محمد زوار بہادر،سید صفدر حسین شاہ،حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین،رشید احمد رضوی اور مولانا محمد سلیم اعوان نے مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال کو اسلامیان پاکستان کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا وہ ایک سچے عاشق رسولؐ تھے،انہوں نے عوام اور نوجوانوں میں عشق رسول ؐکی شمع روشن کی، ناموس رسالتؐ اور تحفظ ختم نبوتؐ کیلئے دن رات جدوجہد کرتے رہے،رہنماؤں نے ان کی بلندی درجات اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

جمعیت علماء پاکستان

مزید :

صفحہ اول -