خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ  کے بعد شہربھر میں ٹریفک جام

خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ  کے بعد شہربھر میں ٹریفک جام

  

لاہور (کرائم رپورٹر) مرحوم سربراہ تحریک لبیک علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ اور تدفین کے بعد شہر بھر میں سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا، شہر سے باہر جانیوالی سڑکوں پررات گئے تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں،نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آنیوالے افراد کی غلط پارکنگ کی وجہ سے بھی شرکاء کو واپسی پر گاڑیاں نکالنے کے دوران مشکلات کا سامنا رہا، لاہور سے موٹروے کی جانب جانیوالے راستے بھی ٹریفک جام کامنظر پیش کرتے رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے ایسے موقعوں پر ٹریفک نظام کی درستگی اولین ترجیح ہونی چاہئے تاکہ شہرمیں سفر کرنا آسان ہو سکے۔دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا تھا علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ اور تدفین کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے، نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کا اضافی دباؤ ضرور تھا مگر کسی بھی علاقے میں ٹر یفک جام نہیں ہوئی۔

ٹریفک جام 

مزید :

صفحہ اول -