ٹرمپ کے بڑے بیٹے کاکرونا  وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا

  ٹرمپ کے بڑے بیٹے کاکرونا  وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے نوول کرونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ٹرمپ جونیئر کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہفتے کے شروع میں ڈون کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے اور اس نتیجے کے بعد سے ہی وہ اپنے کیبن میں قرنطینہ کر رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ان میں اب تک بیماری کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور وہ طبی طور پر تجویز کردہ نوول کرونا وائرس کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔اکتوبر کے اوائل میں 14 سالہ بیرن ٹرمپ میں بیماری کی تشخیص کے بعد صدر کے بچوں میں سے ٹرمپ جونیئر وائرس کا نشانہ بننے والے دوسرے فرد ہیں۔گزشتہ ماہ صدر اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے نوول کرونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آئے تھے۔
ٹرمپ 

مزید :

صفحہ اول -