پی ڈی ایم رہنما عوام کی زندگیوں کیساتھ خطرناک سیاست کر رہے ہیں: وزیراعظم، کورونا کیسز بڑھنے کی ایف آئی آر اپوزیشن کیخلاف درج کرائینگے: وزراء

      پی ڈی ایم رہنما عوام کی زندگیوں کیساتھ خطرناک سیاست کر رہے ہیں: ...

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے رہنما عوام کی صحت اور زندگیوں کے ساتھ خطرناک سیاست کر رہے ہیں۔ہفتہ کے روزسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کے رہنما وہی ہیں جو سخت لاک ڈاؤن چاہتے تھے اور پہلے مجھ پر تنقید کررہے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ لوگ کورونا سے متعلق عدالتی فیصلے کی حکم عدولی کررہے ہیں اور ایسے وقت میں جلسے کر رہے ہیں جب کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں زیر تعمیر شوکت خانم پاکستان کا سب سے بڑا اسپتال ہو گا۔ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں شوکت خانم اسپتال کی تعمیر کا آغاز دیکھ کر اچھا محسوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں  زیر تعمیرشوکت خانم پاکستان کا سب سے بڑا کینسر اسپتال ہو گا۔وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ شوکت خانم اسپتال میں جدید ٹیکنالوجی والے آلات نصب ہوں گے۔

عمران خان 

اسلام آباد،لاہور،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)  وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر، کراچی میں لاک ڈاؤن اور پشاور میں جلسے کی ضداپوزیشن کے دوغلے پن کی واضح مثال ہے، پی ٹی آئی نے2013ء میں پشاورکی4اور2018میں 5سیٹ جیتی، انشااللہ اگلے الیکشن میں بھی یہی ہونا ہے، پشاورعمران خان کاشہرہے، ہفتہ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پشاورمیں کورونا کے 202مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 18افرادوینٹی لیٹرزپرہیں، ہم اس وقت محفوظ ہوں گے جب لوگ احتیاط کریں گے۔وفاقی وزیر ریلویزشیخ رشید نے کہا ہے کہ ووٹ کوعزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو، یہ ہے دہرا معیار، کورونا سے ملک کی بنیادیں ہل جائیں انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کی اولادیں اور رشتے دار ملک سے باہر ہیں، غریب کا بچہ قربانی کے لیے انہیں درکار ہے۔ وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے پر تلی ہوئی ہے،انکاجلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے،عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ ذاتی مفاد کیلئے عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنا سب سے بڑی خود غرضی ہے۔خیبر پختونخوا میں کیسز بڑھنے کی صورت اپوزیشن راہنماؤں اور جلسوں کے منتظمین پر ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پشاور میں پی ڈی ایم جلسے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، کرونا سے لوگوں کو نقصان پر اپوزیشن کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔ شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ اپوزیشن کو عوام کی نہیں کرپشن بچانے کی فکر ہے، کسی کو عوام کے جان و مال سے کھیلنے نہیں دیں گے، کرونا سے لوگوں کو نقصان پر اپوزیشن کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

وزراء 

مزید :

صفحہ اول -