غیر سنجیدہ ٹویٹس کرنے پر پی ٹی آئی  آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ تنقید کا نشانہ 

غیر سنجیدہ ٹویٹس کرنے پر پی ٹی آئی  آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ تنقید کا نشانہ 

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ’غیر سنجیدہ‘ ٹوئٹس کے باعث تنقید کی زد میں ہے۔اپوزیشن اتحاد پاکستا ن ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے 22 نومبر کو خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں حکومتی اجازت نہ ملنے کے باوجود بھی جلسہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مقا می انتظامیہ کی جانب سے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر اجازت نہیں دی گئی تاہم اب ملک کا سیاسی ماحول بھی گرم ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر حریفوں کیخلاف پوسٹیں لگائی جارہی ہیں۔حکمران جماعت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر قائدین کی تصاویر کورونا پیغامات کیساتھ شیئر کی گئی ہیں۔مریم نواز کے گلگت بلتستان میں کیے گئے ایک جلسہ عام کی تصویر لگا کر کہا گیا ہے کہ کورونا میک اپ اور پلاسٹک سرجری سے نہیں ڈرتا، بزرگ سما جی فاصلے میں خاص خیال رکھیں۔اسی طرح پی ڈی ایم رہنماؤں کی تصاویر لگا کر کہا گیا ہے کہ کورونا اور پی ڈی ایم کے درمیان ایم او یو پر دستخط، پاکستان میں آئندہ مل کر کام کرنے پر اتفاق۔ اس پوسٹ کو پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔ایک اور پوسٹ جس کو پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کیا گیا ہے، اس میں مریم نواز ایک بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں اور اس پر کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے کورونا کو گود لے لیا۔اس کے علاوہ بھی دیگر سیاسی مخالفین کے حوالے سے پوسٹیں کی گئی ہے تاہم سو شل میڈیا صارفین نے اس عمل پر سخت ناگواری کا اظہار کیا ہے۔ سینئر صحافی بشیر چوہدری نے اسی طرح کی پوسٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ ’جب آفیشل اکاؤنٹس سے ایسے ٹوئٹس ہونے لگیں تو پھر اخلاقیات کو بغیر جنازے کے دفنا دینا چاہیے،ااس کے علاوہ سینئر صحافی اویس یوسفزئی نے بھی کہا یہ اقتدار میں آکر بھی غیرسنجیدہ ہیں، گورننس کے بجائے صرف سابقہ حکمرانوں کو چور ڈاکو کہہ کر دن گزار رہے ہیں۔

تنقید نشانہ

مزید :

صفحہ اول -