کورونا، 42جاں بحق، 2843نئے کیس، آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن، خیبر پختونخوا میں 38سکول بند

    کورونا، 42جاں بحق، 2843نئے کیس، آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن، خیبر پختونخوا ...

  

 اسلام آباد، پشاور، مظفرآباد (آئی این پی)پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید42افراد انتقال کر گئے جبکہ 2800سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس سے 42افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد کوروناسے جاں بحق افرادکی تعداد 7ہزار603ہوگئی۔ گزشتہ 24گھنٹے میں 42ہزار752ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2ہزار843افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں 24گھنٹے میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنیکی شرح6.64فیصدہوگئی۔ملک میں کوروناکے فعال کیسزکی تعداد 34ہزار974اور مجموعی کیسز 3 لاکھ 71 ہزار 508تک جا پہنچی جبکہ کوروناوائرس کے ایک ہزار613مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔ادھرکورونا کی دوسری لہر کے باعث خیبر پختونخوا میں 38کے قریب سرکاری سکول بند کر دیئے گئے ہیں، تعلیمی اداروں کو طلبا اور اساتذہ میں کورونا مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد بند کیا گیا۔ضلع مہمند کے دو سکولوں کے 5طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد دونوں سکولوں کو بند کر دیا گیا۔ تحصیل لنڈی کوتل کے بیت المال سکول میں 2طلبہ اور ایک استاد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سکول کو بند کر دیا گیا۔ لکی مروت، کوہاٹ، لوئر چترال، اپر اورکزئی، مردان، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، کرک، ہری پور، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی سکول بند کیے گئے ہیں۔جبکہ کورونا وباء کے باعث آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیاہے۔ڈپٹی کمشنرڈاکٹر سردار عمر اعظم خان نے حکومت آزاد کشمیر کی ہدایات پر رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کی تفصیلات بتا تے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری آمدورفت ختم، اشیاء ضروریہ کے علاوہ ہر قسم کی مارکیٹس بند، ہر قسم کے تعلیمی ادارے بند،گاڑیاں ایس او پیز کے مطابق چلیں گی،ماسک کا استعمال ہر شخص پر لازم، سماجی فاصلہ ضروری، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی۔انہوں نے کہاہے کہ لا ک ڈا ؤ ن کا نفا ذ عوا م کی جا ن کے تحفظ کے لیے عمل میں لا یا گیا ہے جس پر عمل درآ مد لا زمی ہے۔لا ک ڈا ؤ ن کی شرا ئط کی خلا ف ورزی کے مر تکب افرا د کے خلا ف قا نو نی کا روا ئی کی جا ئے گی، عوا م سے اپیل ہے کہ وہ دورا ن لا ک ڈا ؤ ن اپنے گھر و ں تک محدو د رہتے ہو ئے اپنی اور دو سر و ں کی زند گیا ں محفو ظ بنا نے میں مدد کر یں۔انہوں نے کہا کہ تما م عوا می اجتماعا ت جلسے،جلو سو ں، بشمو ل زیارا ت، مزا را ت، شا دی بیا ہ کے اجتما ت اور شا دی ہا لز وغیر ہ بھی بند رہیں گے۔ ہو ٹل اور ریسٹو رنٹ کو صر ف ٹیک اوے کی اجا زت ہو گی تا ہم کر یا نہ، میڈ یکل سٹور، بیکر ز، فر و ٹ شا پ، سبز ی، گو شت، دو دھ، دھی، گیس سٹیشنر ی، تند ور وغیر ہ کی دکا نیں ایس او پیزکے سا تھ صبح 07.00بجے سے شا م 07.00بجے تک کھلی رہیں گی۔تما م پر ائیو ٹ کلینکس مکمل طو ر پر بند رہیں گے۔ پا رکس اور تفر یح مقا ما ت بند رہیں گے۔ پبلک ٹرا نسپو رٹ ایس او پیزکے مطا بق چلے گی، خلا ف ور زی کی صو رت میں تا دیبی کا روا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔با ربر شا پ بیو ٹی پا لر وغیر ہ بند رہیں گے۔گھر و ں سے با ہر ہر شخص کے لیے ما سک پہنا ضرو ری ہو گا۔خلا ف ور زی کی صور ت میں 500جر ما نہ ہو گا۔ محکمہ امور دینیہ کی جا نب سے جا ری کر دہ ایس او پیزکی پا بند ی کے سا تھ مسا جد اور امام با ر گا ہو ں میں اجا زت ہو گی۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -