اپوزیشن نے عوام کی زندگیاں داؤ پر لگائیں تو حکومت حرکت میں آئیگی: فردوس عاشق

اپوزیشن نے عوام کی زندگیاں داؤ پر لگائیں تو حکومت حرکت میں آئیگی: فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر، نمائندہ خصوصی)ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں گورنر ہاؤس میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بے سہارا اور نادار بچوں کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا گورنر پنجاب نے بے سہارا بچوں کی میزبانی کرکے آپ ؐکے اسوہ حسنہ کی پیروی کی ہے، بے سہارا افراد کیلئے گورنر پنجاب کی خدمات قا بل تحسین ہیں۔ نبی کریمؐ نے ہمیں ایک کامل ضابطہ حیات دیا آپؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوئے بغیر کوئی بھی مسلمان روز محشر سرخرو نہیں ہو سکتا۔ حضورؐ نے فرمایا جو بچوں سے شفقت،بزرگو ں کا احترام نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں، وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ کو رول ماڈل بنا کر ملکی معاشرتی نظام میں بہتری لانے کیلئے کوشا ں ہیں۔ وہ ایک ایسی ریاست تشکیل دینا چاہتے ہیں جہاں غریبوں، مسکینوں، یتیموں، بیواؤں اور بے سہارا افراد کی کفالت مکمل طور پر ریاست کی ذمہ داری ہو۔ و ز یر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ہدایت پر صوبہ میں نادار اور بے سہارا افراد کیلئے متعدد فلاحی منصوبو ں آغاز کیا گیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں زیر کفالت بچے دیگر بچوں سے زیادہ با صلاحیت ہیں حکومت کی زیر سرپرستی ان بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب ان بے سہارا بچوں کیلئے سایہ دار در خت اور نگہبان کے مترادف ہے۔ اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا اپوزیشن جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے سے باز رہے،یہ وقت سیاست کر نے یا جلسوں کا نہیں کورونا سے بچاؤ کا ہے،اپوزیشن کے جلسوں سے پاکستان میں بھی امریکہ جیسی صورتحال ہوسکتی ہے،مستحق اور نادار بچوں کیلئے گور نر ہاؤس کے دروازے24گھنٹے کھلے ہیں۔تقریب کے اختتام پرگورنر پنجاب اور معاون خصوصی نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے، انکے ساتھ کرکٹ اور فٹبال میچ بھی کھیلا۔بعدازاں بچوں کے ا عزا ز میں گور نر ہاؤس میں ظہر انہ بھی دیاگیا۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں گور نر پنجاب کا مزید کہنا تھا اپوزیشن کا ہر معاملے پرسب سے پہلے سیاسی اور ذاتی مفادات کو تر جیح دینا معمول بن چکا ہے،پہلے اپوزیشن خود لاک ڈاؤن کا مطالبہ کرتی رہی ہے لیکن اب جب پہلے سے زیادہ کورونا موجود ہے تو یہ جلسے کر رہے ہیں جو ملک وقوم کے مفادمیں نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کو عام آدمی کی فکر ہے، اسی لئے سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی اپنائی جس کے مثبت نتائج نکلے، اب بھی پالیسی کامیاب ہوگی۔ مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل قر آن پاک اور حضورؐ کے بتائے راستے پر عمل کر نے میں مضمر ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کرونا ایک حقیقت ہے جو ہر جگہ انسانی صحت پر وار کر رہا ہے۔ حکومت کرونا سے بچاؤ کیلئے این سی او سی اجلاس میں پلان دے چکی ہے۔ تمام صوبائی حکومتیں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی پابند ہیں۔ اپوزیشن ریاستی مفاد میں بھی سیاست لے آئی ہے، انہیں مشورہ ہے کہ آپ کی زندگی بہت اہم ہے اگر زندگی رہی تو سیاست بھی ہو جائیگی فی الحال جلسوں سے باز رہیں تو بہتر ہے،کیونکہ عوامی جلسوں میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد ممکن نہیں اگر عوا م کی زندگیاں داؤ پر لگائی گئیں تو حکومت حرکت میں آئیگی۔ اپوزیشن اگر پنجاب میں جلسے کر یگی تو قانون ان کا استقبال کر یگا۔
فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -