خواتین، بچوں سے بد اخلاقی کے مجرموں کو نشانہ عبرت بنانے کا آرڈیننس لانے کا فیصلہ

خواتین، بچوں سے بد اخلاقی کے مجرموں کو نشانہ عبرت بنانے کا آرڈیننس لانے کا ...

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت نے بچوں اور خواتین کے ساتھ بداخلاقی کرنے والوں کو نشان عبرت بنانے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے وزیرقانون فروغ نسیم اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ملاقات کی جس میں بیرسٹر علی ظفر بھی شریک تھے۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ بداخلاقی کے مجرموں کے خلاف سخت سزاؤں پر مشتمل قانون لایا جائے، ایسا قانون لائیں کہ متاثرہ خواتین یا بچے بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کراسکیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قانون میں متاثرہ خواتین و بچوں کی شناخت کے تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے، ہم نے اپنے معاشرے کو محفوظ ماحول دینا ہے۔بداخلاقی  کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کا آرڈیننس آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

آرڈیننس

مزید :

صفحہ اول -