روس کی کورونا حفاظتی ویکسین  دیگر ممالک کو دینے کی پیشکش 

روس کی کورونا حفاظتی ویکسین  دیگر ممالک کو دینے کی پیشکش 

  

ماسکو(خصوصی رپورٹ)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ملک میں بنائی گئی کورونا حفاظتی ویکسین ’سپوٹنک V‘ دیگر ممالک کو دینے کی پیشکش کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر کی جانب سے یہ پیشکش دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) کے سعودی عرب میں ہونے والے ورچوئل سربراہی اجلاس میں سامنے آئی ہے۔روسی صدر کا خطاب میں کہنا تھا کہ اسپوٹنک وی ویکسین دنیا کے دیگر ممالک کو دینے کیلئے تیار ہیں، اس کے علاوہ ہم دوسری اور تیسری ویکسین کی تیاری پر بھی کام کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف ویکسین کی تیاری ہم سب کا مشترکہ مشن ہے۔

روسی پیشکش

مزید :

صفحہ اول -