دہلی، پاکستانی ناظم الامور کی طلبی، نیگر و ٹاواقعہ کیخلاف شدید احتجاج، احتجاجی مراسلہ حوالے

  دہلی، پاکستانی ناظم الامور کی طلبی، نیگر و ٹاواقعہ کیخلاف شدید احتجاج، ...

  

  نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے دہلی میں اعلی پاکستانی سفارتکار کو طلب کر کے نیگروٹا واقعہ پر اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ بھارتی  خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی سی ڈی اے ناظم الامور کو طلب کر کے ایک احتجاجی مراسلہ بھی انکے حوالے  کیا جس میں جموں و کشمیر کے علاقے نیگروٹا میں دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں پاکستان کے کردار کا الزم عائد کرتے ہوے اسکی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اپنے احتجاج میں بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشتگردوں کی معاونت بند کرے جبکہ اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کیلئے موثر کارروائیاں کرے۔ 

دہلی میں سفیر

مزید :

صفحہ اول -