مودی کے الزامات مسترد،بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب، احتجاج ریکارڈ 

  مودی کے الزامات مسترد،بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب، احتجاج ریکارڈ 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)   پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے‘ کسی بھی فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔  ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ نریندری مودی کی طرف سے پاکستان مخالف الزامات پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ کسی بھی فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔ پاکستان پہلے ہی ناقابل تردید ڈوزیئر جاری کر چکا ہے۔  یہ ڈوزیئیر بھارت میں دہشت گردی کی معاونت کے شواہد پر مبنی ہے۔ پاکستان نے کابل شہر میں ہونے والے راکٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم افغانستان کی برادر عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور ان کی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالی لواحقین کو صبر اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔ آمین۔افغان عمل کو آگے بڑھانے کے لئے جب عالمی برادری کوشاں ہے، ایسے موقع پر ان عناصر سے ہوشیار رہنا اہم ہے جوامن کے لئے کوششوں کو تباہی سے دوچار کرنے پر مصر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے،ہم افغانستان کی برادر عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور ان کی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ 

مذمت 

 مودی 

مزید :

صفحہ اول -