خطے کا مستقبل سی پیک سے وابستہ تحفظ یقینی بنائیں گے،شاہ محمود

    خطے کا مستقبل سی پیک سے وابستہ تحفظ یقینی بنائیں گے،شاہ محمود

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہمارا اور خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے، ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں،بھارتی ہتھکنڈوں پرپا کستا ن خاموش نہیں رہیگا،سی پیک کیخلاف سازش کرنے پربھارت کوناکامی ہوگی،ہم چین کیساتھ ملکر سی پیک کی حفاظت کریں گے اور ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ہفتہ کو وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سی پیک کے حوالے سے بیان میں کہا پچھلے دنوں ہم نے ڈی جی آئی ایس پی آر کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک ڈوزیئر پیش کیا تھا جس میں ہم نے شواہد کیسا تھ واضح کیا تھا کہ کس طرح ہندوستان، پاکستان کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور سی پیک کے تحت منصوبوں کو نشا نہ بنانے کے درپے ہے،ہم نے واضح کیا تھا ہندوستان نے اس مقصد کیلئے ایک سیل بنایا ہے جس کیلئے 80 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی گئی ہے۔ چین اقتصا دی راہداری کی اہمیت کو سمجھتا ہے اسلئے انہوں نے سی پیک کی سکیورٹی کے حوالے سے واضح پیغام دیا ہے۔ ڈوزئیر میں ظاہر کیے گئے خدشات کو ہم اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام اہم عالمی فورمز پر اٹھائیں گے،بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اس کو ہر محاذ پر ناکامی ہو گی۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن سمیت خطے کے استحکام کیلئے کوششیں کررہاہے۔ 

شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -