پاکستان، افغانستان، ازبکستان کیلئے امریکہ علاقائی فنڈز قائم کریگا،زلمے

  پاکستان، افغانستان، ازبکستان کیلئے امریکہ علاقائی فنڈز قائم کریگا،زلمے

  

واشنگٹن(این این آئی) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکہ جلد ہی اس خطے میں تجارت اور ترقی کی حوصلہ افزائی کیلئے  افغانستان، پاکستان اور ازبکستان کے نمائندوں کے اعلی سطحی اجلاس کا اعلان کرے گا۔سفیر زلمے خلیل زاد افغانستان میں مفاہمت کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے نمائندہ خصوصی ہیں اور انہوں نے پاکستان کی حمایت سے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر بات چیت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔سفیر زلمے خلیل زاد نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ سے پوسٹ میں کہاہے کہ ہم جلد ہی علاقائی سرمایہ کاری فنڈ اور امریکا، ازبکستان، پاکستان اور افغانستان کے نمائندوں کا ایک اعلی سطحی اجلاس کا اعلان کرنے کے منتظر ہیں۔اس ٹویٹ کے بعد جمعرات کو واشنگٹن میں ازبکستان کے وزیر خارجہ عبد العزیز کمیلوف سے ان کی ملاقات کے بعد اس اجلاس میں ازبک نمائندہ خصوصی عصمت اللہ ارگشیف نے بھی شرکت کی۔سفیر زلمے خلیل زاد نے لکھا کہ ہم نے افغانستان امن مذاکرات کی موجودہ حیثیت اور تشدد میں فوری کمی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے افغان امن عمل میں مدد کے لیے خطے کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا اور علاقائی معاشی رابطے، تجارت اور افغانستان میں امن کے ذریعے آنے والی ترقی کی افادیت پر بھی زور دیا۔امریکی سفارت کار نے کہا کہ افغانستان میں امن سے وسط ایشیا، افغانستان اور پاکستان کو فائدہ پہنچائے گا۔

زلمے خلیل زاد

مزید :

صفحہ اول -