ایکوائلینس سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے پر وکیل نے درخواست دائر کردی 

ایکوائلینس سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے پر وکیل نے درخواست دائر کردی 

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)ایچ ای سی کی طرف سے ایکوائلینس سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے پر مقامی وکیل نے لاہورہائی کور ٹ میں درخواست دائر کردی،شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ جی سی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات میں ایم فل کے لئے داخلہ لیا،ایم فل مڈٹرم امتحان کے لئے جی سی یونیورسٹی نے رول نمبر سلپ جاری کرنے سے انکار کردیا، یونیورسٹی نے رول نمبر سلپ کے لئے کارڈف یونیورسٹی سے ماسٹر ان لاء کا ایکوائلینس سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی شرط عائد کر دی، 15روز گزرنے کے بعد بھی ایچ ای سی نے ایکوائلینس سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا،ایچ ای سی کو کارڈیف یونیورسٹی کا ایکوائلینس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیا جائے اوروائس چانسلر جی سی یونیورسٹی کو سخت ایکشن نہ لینے کا حکم بھی دیاجائے۔

سرٹیفکیٹ جاری 

مزید :

صفحہ آخر -