جائیداد کا قبضہ نہ چھڑانے پر آئی جی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

 جائیداد کا قبضہ نہ چھڑانے پر آئی جی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

  

 لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ میں جائیداد کا قبضہ نہ چھڑانے پر آئی جی پنجاب انعام غنی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے،یہ درخواست کالج روڈ کے رہائشی زبیر احمد نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ درخواست گزار کی جائیداد پر کچھ افراد نے قبضہ کرلیاہے، قانون کے مطابق سرکاری افسران عوام کے مسائل حل کرنا فرض ہے، آئی جی پنجاب انعام غنی ودیگر حکام کو قبضہ چھڑانے کے لئے درخواستیں دیں،دادرسی نہ ہونے پر آئی جی پنجاب کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کیا، عدالت نے آئی جی پنجاب کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا، ایک ماہ گزرنے کے باوجود آئی جی پنجاب نے نہ تو قبضہ چھڑایا اور نہ ہی درخواست پر فیصلہ کیاہے جو توہین عدالت ہے،عدالت سے استدعاہے کہ آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

آئی جی 

مزید :

صفحہ آخر -