سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیخلاف توہین عدالت کی ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) ملازمت پر بحالی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے خلاف لاہورہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے،یہ درخواست عابد علی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ محکمہ صحت میں ملازمت اختیار کی، درخواست گزار کوفوجداری مقدمہ میں گرفتار ہونے پر ملازمت سے نکال دیا گیا، فوجداری کیس میں عدالت عالیہ سے ضمانت پر رہا ہوچکا ہوں، سیکرٹری صحت اور دیگر حکام کو ملازمت پر بحالی کے لئے درخواستیں دیں،ملازمت پر بحال نہ کرنے پر عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے سیکرٹری صحت کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیالیکن تاحال عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا جو توہین عدالت ہے،عدالت سے استدعاہے کہ سیکرٹری صحت کو ملازمت پر مستقل کرنے کا حکم دیا جائے اورسیکرٹری صحت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -