برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کی ماتحت عملہ کیساتھ سخت رویے پر معذرت

  برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کی ماتحت عملہ کیساتھ سخت رویے پر معذرت

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی وزیر مملکت برائے داخلہ پریٹی پٹیل نے لوگوں کیساتھ اپنائے جانیوالے اپنے رویے پر معافی مانگ لی۔برطانیہ کی وزیر مملکت برائے داخلہ پر ایک سابق عہدیدار نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے سٹاف کیساتھ بدتمیزی سے پیش آتی تھیں، جس کی وجہ سے ان کیساتھ کام کرنیوالے لوگ ناخوش تھے، لہٰذا انہیں اس رویے کی وجہ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ایک انکوائری میں انکشا ف ہوا کہ پریتی پٹیل کے سخت رویے کی وجہ سے قوانین کی خلاف ورزی ہوئی۔ انہوں نے یہ جان بوجھ کر نہیں کیا بلکہ وہ اپنے طرز عمل سے لاعلم تھیں۔

برطانوی وزیر معذرت   

مزید :

صفحہ آخر -