پنجاب حکومت کا ٹرانسپورٹ پولیس فورس کے قیام کا حتمی پلان تیار

  پنجاب حکومت کا ٹرانسپورٹ پولیس فورس کے قیام کا حتمی پلان تیار

  

 لاہور(این این آئی)پنجاب میں ٹرانسپورٹ پولیس فورس کے قیام کا حتمی پلان تیار کر لیا گیا، اورنج ٹرین اور میٹروبس کی ٹرانسپورٹ پولیس الگ سے ہوگی پنجاب ماس ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹ پولیس 800 سے زائد بھرتی کرے گی ٹرانسپورٹ پولیس کیلئے پہلے مرحلے میں 300 سے زائد کی فورس ہوگی فورس میں ڈائریکٹر انفورسمنٹ، چیف ٹرانسپورٹ انسپکٹر، ٹرانسپورٹ سب انسپکٹر اور ٹرانسپورٹ سارجنٹ ہوں گے  پنجاب حکومت ماس ٹرانزٹ کی صرف سیکیورٹی کے لیے سالانہ 70 کروڑ روپے کے اخراجات کر رہی ہے پنجاب حکومت نئی ٹرانسپورٹ پولیس سے سالانہ ہونے والے اخراجات کم کر سکے گی ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق نئی فورس سے حکومت سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کے ذرائع آمدن حاصل کرسکتی ہے۔

ٹرانسپورٹ پولیس

مزید :

صفحہ آخر -