پیمفا وفد کی چودھری شافع سے ملاقات، صدر ق لیگ کی خیریت دریافت کی

پیمفا وفد کی چودھری شافع سے ملاقات، صدر ق لیگ کی خیریت دریافت کی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) صدر مسلم لیگ ق، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چودھری شافع حسین سے پاکستان الیکٹرک فین مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن (PEFMA) کے وفد نے شیخ خاور رفیق اور شیخ فہد رفیق چیئرمین پیفما کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی،  جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ چودھری شافع حسین نے فین انڈسٹری کے مالکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا فین انڈسٹری گجرات کی اہم صنعتوں میں سے ایک ہے جہاں بہترین و معیاری پنکھے بنتے ہیں اور ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ ایکسپورٹ کرنے سے بھاری ذرمبادلہ بھی کما رہے ہیں،جبکہ ہزاروں افراد کو باعزت روزگار فراہم کر رکھا ہے۔ وفد میں مرزا زاہد وائس چیئرمین پیفما، ملک صفدر، غیاث الدین پال، میاں شفیق آف پاک فین، محمد فیصل افضل سی ای او سپر ایشیا، میاں غلام محی الدین آف خورشید فین، داود جہانگیر راٹھور، عمیر سیٹھی آف ہلٹن فین اور نعمان جاوید شامل تھے۔

چودھری شافع

مزید :

صفحہ آخر -