گلگت الیکشن،حلقہ جی بی اے 3گلگت 3پر پو لنگ آج ہوگی

  گلگت الیکشن،حلقہ جی بی اے 3گلگت 3پر پو لنگ آج ہوگی

  

گلگت بلتستان(آئی این پی) گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 3گلگت 3اور جی بی اے 21غذر 3کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں پولنگ ااتوار کو(آج) ہوگی۔ جی بی اے 3گلگت 3پر انتخابات پی ٹی آئی کے جعفر شاہ کے انتقال کے باعث ملتوی کردیے گئے تھے جہاں اب پولنگ آج ہوگی۔اس حلقے میں 22 ہزار 232 مرد اور 19 ہزار 42 خواتین ووٹر موجود ہیں۔ جبکہ دوسری جانب جی بی اے 21 غذر 3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں 505 مرد اور403 خواتین اتوار کو(آج) اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔15نومبر کوپولنگ بکس شرپسند عناصر اٹھا کر  لے گئے تھے جس کے باعث یہاں پولنگ روک دی گئی تھی۔

گلگت الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -