ڈائریکٹر فارمز چوہدری ظفر اقبال کی ریٹائرمنٹ پر خصوصی الوداعی تقریب 

  ڈائریکٹر فارمز چوہدری ظفر اقبال کی ریٹائرمنٹ پر خصوصی الوداعی تقریب 

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) گریڈ 19کے ڈائریکٹر فارمز چوہدری ظفر اقبال کی ریٹائرمنٹ تقریب کا اہتمام پنجاب سیڈ کارپوریشن آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر شمشاد وڑائچ اور جنرل سیکرٹری عامر سہیل بھٹی کی طرف سے کیا گیا۔ ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر میڈم صدف ظفر اور شاہد قادر نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ڈائریکٹر فنانس طارق محمود، ڈائریکٹر مارکیٹنگ ملک محمد الیاس، جوائنٹ ڈائریکٹر رانارفعت جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ انعام الحق اورسی بی اے یونین کے صدر شہباز احمد بریارنے پھولوں کے ہار پہنائے۔شاہد قادر نے کہاکہ ظفر اقبال محنتی اور دیانتدار آفیسر اور محبتوں کے سفیر تھے۔ طارق محمود نے کہا کہ ظفر اقبال ایک خوددار آفیسر تھے جن کی کوئی مثال نہیں۔ ملک الیاس نے کہا کہ زرعی شعبہ کی ترقی میں ظفر اقبال نے بھرپور کردار ادا کیا۔ شمشاد وڑائچ نے ظفر اقبال کو پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیرو کے خطاب سے نوازا۔ عامر سہیل بھٹی اور حافظ انعام الحق نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ظفر اقبال نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کی ترقی کے لیے دن رات کام کیا اوراپنی کارکردگی سے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے فارموں پر زرعی اجناس کی ریکارڈ پیداوار حاصل کی۔ شہباز احمد بریارنے کہا کہ ظفر اقبال کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ انہوں نے ورکرز اور آفیسرز کو برابر عزت دی اور ہم ان کے لیے صحت و تندرستی والی زندگی کے لئے دعا گو ہیں۔

تقریب

مزید :

صفحہ آخر -