عثمان بزدار زراعت کی ترقی کیلئے اہم فیصلے کر رہے ہیں، نعمان لنگڑیال

 عثمان بزدار زراعت کی ترقی کیلئے اہم فیصلے کر رہے ہیں، نعمان لنگڑیال

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی وزیر ایم پی ڈی ڈی ملک نعمان لنگڑیال سے پارلیمانی سیکرٹری زراعت لالا طاہر رندھاوا، تحریک انصاف کے رہنما اظہر حیات لنگڑیال و دیگر کی 3 کلب روڈ جی او آر ون میں ملاقات،لالا طاہر رندھاوا نے صوبائی وزیر کی پہلے بطور صوبائی وزیر ذراعت اور اب بطور صوبائی وزیر ایم پی ڈی ڈی خدمات کو سراہا اور کہا جس طرح آپ نے کسان کو اپریل مئی جون میں جب کرونا عروج پر تھا کسانوں کو فرنٹ لائن سولجر کا خطاب دے کر کسانوں کی عزت افزائی کی ایک مثال ہے اور حقیقت بھی یہ ہی ہے کہ اگر کسان کورونا کے ایام میں کرونا کے ڈر سے بے خوف ہو کر کاشتکاری کی ہمیں کھانے کو اناج دیا یقینا قابل تحسین ہے۔ لالا طاہر رندھاوا نے کہا حکومت کی حوصلہ افزائی سے کسانوں نے محنت بھی کی اور ایس او پیز پر عمل بھی کیا لالا طاہر رندھاوا نے صوبائی وزیر سے خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو گندم کی سرکاری قیمت کم از کم 1800 سے 2000 تک کرنے کا اعلان کرنا چاہیے تاکہ کسان اچھی قیمت وصول کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کرے اور پنجاب گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہو۔ صوبائی وزیر ایم پی ڈی ڈی ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ وہ لالا طاہر رندھاوا کے جذبات کی قدر کرتے ہیں اور وہ خود بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس ضمن میں بات کریں گے کیونکہ کسان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے۔ اور بلا شبہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ذراعت کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کر رہے ہیں۔

ملک نعمان لنگڑیال

مزید :

صفحہ آخر -