نواز شریف کا بیانیہ را اور موساد کا بیانیہ ہے،عثمان ڈار

نواز شریف کا بیانیہ را اور موساد کا بیانیہ ہے،عثمان ڈار

  

 اسلام آباد(آن لائن)  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئر عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ را اور موساد کا بیانیہ ہے۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ اپنے اپنے بیانیہ پر کھڑے ہیں۔ ان میں اختلافات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے نظریات اور بیانیہ میں واضح فرق ہیں جلد ان میں اختلافات ہونگے۔ اقتدار کیلئے سب اکٹھیہیں ان کے راستے اور منزلیں الگ الگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلد عوام میں بے نقاب ہوگی۔ وزیراعظم ان چوروں کے ساتھ کبھی ڈیل نہیں کریں گے۔ پی پی پی اور ن لیگ اپنے جرائم کے کیسز ختم کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں پی ٹی آئی واضح اکثریت حاصل کرے گی۔ ن لیگ اور پی پی پی کا سینیٹ سے صفایا ہوگا۔ کشمیر کے الیکشن میں کشمیری عوام ہمارے ساتھ ہونگے اور ہم حکومت بنائیں گے۔ 

عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -