جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈویلیئرز بیٹی کے باپ بن گئے

          جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈویلیئرز بیٹی کے باپ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ (بیورورپورٹ) جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈویلیئرز بیٹی کے باپ بن گئے جنہوں نے سوشل میڈیا پر اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو فیملی میں نئے مہمان کے آنے کی خوشخبری دی تفصیلات کے مطابق اے بی ڈویلیئرز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پہلی بیٹی کو نعمت قرار دیا اور پیغام میں لکھا کہ ان کے ہاں 11 نومبر کو بہت پیاری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اے بی ڈویلیئرز نے اپنی بیٹی کے نام سے بھی مداحوں کو آگاہ کیا دوسری جانب اے بی ڈویلیئرز کی اہلیہ نے بھی وہی تصویر اور پیغام اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ دنیا بھر میں موجود اے بی ڈویلیئرز کے مداحوں نے ان کے اکاؤنٹ پر فیملی فوٹو کو بے حد پسند کیا اور کمنٹس سیکشن میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا، یاد رہے کہ اے بی ڈویلیئرز کے یہاں 2 بیٹوں کے بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اے بی ڈویلیرز

مزید :

صفحہ آخر -