سعودی محکمہ شہری دفاع کی مکہ‘مدینہ میں بارش کی پیشگوئی

سعودی محکمہ شہری دفاع کی مکہ‘مدینہ میں بارش کی پیشگوئی

  

ریاض(این این آئی) سعودی محکمہ شہری دفاع نے مختلف شہروں میں موسم کی وارننگ جاری کردی عرب خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ملک کے مختلف شہروں میں موسم کے حوالے سے وارننگ جاری کردی  محکمہ شہری دفاع کے مطابق مکہ اور مدینہ سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمالی سرحدی علاقوں سمیت مشرقی صوبے اور قسیم میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں محکمہ شہری دفاع کا کہناتھاکہ موسم کی وارننگ ماحولیاتی تحفظ اور میٹرولوجی اتھارٹی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے بعد دی گئی محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری برساتی نالوں سے دور رہیں۔

بارش پیشگوئی

مزید :

صفحہ آخر -