اپوزیشن عمران خان اور کورونا سے عوام کو نجات دلائے گی،شیریں رحمان

   اپوزیشن عمران خان اور کورونا سے عوام کو نجات دلائے گی،شیریں رحمان

  

اسلام آ باد (آ ئی این پی) پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ جب حکومت ہاتھ سے نکلنے لگی تو عمران خان کرونا وائرس کی صدائیں لگانے لگے، اپوزیشن عمران خان اور کرونا وائرس دونوں سے عوام کو نجات دلائے گی،عمران خان وضاحت کریں کہ کیا کرونا وائرس صرف اپوزیشن کے جلسوں سے پھیلتا ہے، عمران خان کبھی خود بھی عوامی مقامات پر ماسک پہن لیا کریں، کرونا وائرس کی ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے اپوزیشن کے جلسے ہوں گے، عمران خان اپوزیشن کے جلسوں کی پیروی کرتے ہوئے ملک میں کرونا وائرس کی ایس او پیز کا نفاذ کریں۔ہفتہ پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے وزیر اعظم عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ شکر ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں کے بہانے عمران خان کو کرونا کا خیال تو آیا۔

شیریں رحمان

مزید :

صفحہ آخر -