ڈریپ نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کووریڈ سافٹ ویئر کی منظوری دے دی 

    ڈریپ نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کووریڈ سافٹ ویئر کی منظوری دے دی 

  

 اسلام آباد (این این آئی)ڈریپ نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کووریڈ سافٹ ویئر کی منظوری دے دی ہے۔سائنس ڈپلومیسی پاکستان کے مطابق کووریڈ ایک منٹ سے کم وقت میں 90 فیصد درستگی کے ساتھ نتائج دیتا ہے۔سائنس ڈپلومیسی پاکستان نے کہا کہ پاکستان یہ ٹیکنالوجی دیگر ممالک سے شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔کورونا وائرس کی تشخیص کا سافٹ ویئر ’کووریڈ‘ بنانے پر نیکاپ کی جانب سے پاکستانی سائنسدانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ڈریپ

مزید :

صفحہ آخر -