نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس میں پھیپھڑوں میں کورونا کی تشخیص کا آلہ تیار 

  نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس میں پھیپھڑوں میں کورونا کی تشخیص کا آلہ تیار 

  

 اسلام آباد (آن لائن)پاکستان نے پھیپھڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کر لیا،ڈریپ نے کورونا کی جدید تشخیصی میڈیکل ڈیوائس کووریڈ کی منظوری دیدی،سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف کی میڈیکل ڈیوائس رجسٹریشن کی تصدیق کردی۔ سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ ڈیوائس کو ڈریپ ایکٹ 2012 ء کے تحت رجسٹرڈ کیا ہے کووریڈ ڈیوائس مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کردہ ہے کووریڈ پھیپڑوں میں کورونا کے انفیکشن کی تشخیص کرے گی کووریڈ سے پھیپھڑوں میں کورونا انفیکشن کی مقدار معلوم ہو سکے گی میڈیکل ڈیوائس ایک منٹ سے کم وقت میں نتائج دیتی ہے، کووریڈ ڈیوائس سے کورونا کے علاج میں نمایاں مدد ملے گی،کووریڈ ڈیوائس جلد ملک بھر میں دستیاب ہو گی کووریڈ ڈیوائس نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس پاکستان کی تیار کردہ ہے کووریڈ ڈیوائس کی مقامی سطح پر تیاری بڑی کامیابی ہے۔ 

کوروناکا آلہ 

مزید :

صفحہ آخر -