مراکش، فرانسیسی قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس کی گلے میں پھنداڈال کر خودکشی

  مراکش، فرانسیسی قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس کی گلے میں پھنداڈال کر خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رباط (آن لائن) مراکش میں فرانسیسی قونصل جنرل نے خود کشی کرلی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فرانس کے قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ہے۔مراکشی میڈیا نے خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قونصل جنرل نے اپنی رہائش گاہ کے اندر جہاں وہ تنہا قیام پذیر تھے، گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔دوسری جانب سکیورٹی حکام نے واقعے کے دیگر محرکات جاننے کیلئے اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی علاقے طنجہ میں فرانسیسی قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس کی لاش قونصل خانے کی عمارت کے اندر ان کی رہائش گاہ میں لٹکی ہوئی ملی۔
فرانسیسی قونصل جنرل

مزید :

صفحہ آخر -