بیرونی عناصر اپنے ملکی ایجنڈے کیلئے افغانستان کو استعمال نہ کریں: چین

  بیرونی عناصر اپنے ملکی ایجنڈے کیلئے افغانستان کو استعمال نہ کریں: چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اقوام متحدہ(شِنہوا)چین کے ایک نمائندے نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلی سطح غیر رسمی اجلاس میں کہا ہے کہ بیرونی عناصر اپنے ملکی ایجنڈے کی خاطر افغانستان کے مسئلے کو استعمال نہ کریں۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے سلامتی کونسل کے ارکان ایسٹونیا،جرمنی اور انڈونیشیا کے مشترکہ زیر اہتمام اور افغانستان، فن لینڈ، ناروے اور قطرکے باہمی تعاون سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو افغان عوام کی خواہش کا احترام کرنا چاہئے اور یہ یقینی بنانا چاہئے کہ امن عمل افغان زیرقیادت اور افغان ملکیت  میں ہو۔ بیرونی عناصر کوئی حل مسلط نہ کریں اور اپنے داخلی ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے افغان مسئلہ کو استعمال نہ کریں۔افغانستان کو ایشیا کا دل قرار دیتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ افغان صورتحال کا خطے کے امن و استحکام پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ اب امن اور مفاہمت کا عمل ایک نازک مرحلے میں داخل ہوگیا ہے لہذا افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے۔
چین

مزید :

صفحہ آخر -