معیشت ڈوب گئی، مشیروزیراعظم کو غلط اطلاعات پہنچا رہے ہیں: سر اج الحق

  معیشت ڈوب گئی، مشیروزیراعظم کو غلط اطلاعات پہنچا رہے ہیں: سر اج الحق

  

  لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم اندھیر ے میں ہیں اور ان کے مشیر انہیں غلط اطلاعات پہنچا رہے ہیں۔ممکن ہے وزیر اعظم کی معاشی حالت واقعی بہتر ہوگئی ہو مگر ملکی معیشت ڈوب گئی ہے۔پاکستان کی کرنسی اس وقت بھوٹان،افغانستان اور سری لنکا سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔بنگلا دیش اور انڈیا ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔ہماری شرح نمو تنزلی کا شکار اور ان کی مسلسل بڑھ رہی ہے۔قرضے جی ڈی پی کے60 فیصد سے بڑھ 80 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔فی کس آمدنی میں کمی اورغربت، مہنگائی اوربے روز گاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ لاکھوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ملک پر قرضوں کا کوہ ہمالیہ لاد دیا گیاہے اور وزیر اعظم اب بھی قوم کو سبز باغ دکھا رہے ہیں۔آج مینگورہ میں ہونے والا جماعت اسلامی کا جلسہ ملکی تاریخ کے چند بڑے جلسوں میں سے ایک ہوگا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی کام رک چکے ہیں اور ترقی کا پہیہ الٹا چل رہا ہے۔معیشت کی گاڑی ایک جگہ کھڑی قوم کا خون پسینہ چوس رہی ہے۔ قیامت خیز اور کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔عام آدمی کھانے کے ایک ایک لقمے کو ترس رہا ہے،لوگوں کے کاروبار بند ہیں،ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والے وزیر اعظم نے لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کردیا ہے۔ہر طرف ایک بے یقینی اور بے چینی کی صورتحال ہے۔

سراج الحق 

مزید :

صفحہ آخر -