کراچی،جعلی مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت اے ایس آئی کو سزائے موت کا حکم
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ فیصل میں نوجوان مقصود کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے جرم میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مرکزی ملزم اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) طارق کو سزائے موت سنا دی۔کراچی کی انسداددہشت گردی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں مجرم کو حکم دیا ہے کہ وہ ہرجانیکے طور پر مقتول نوجوان کے اہلخانہ کو 2 لاکھ روپے بھی ادا کرے۔عدالت نے واقعے میں شریک دیگر ملزمان پولیس اہلکارعبدالوحید،شوکت علی اور اکبر خان کو بری کردیا ہے۔
موت کا حکم