غیر قانونی الاٹمنٹ کیس، مصطفی کمال سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

  غیر قانونی الاٹمنٹ کیس، مصطفی کمال سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

  

کراچی(آئی این پی)غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق سٹی ناظم مصطفی کمال اور سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فضل الرحمان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔تفصیل کے مطابق کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت احتساب عدالت نمبر تین میں ہوئی۔نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ ملزمان نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں 198پلاٹ غیر قانونی طریقے سے پر الاٹ کیے۔نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ مصطفی کمال نے بطور سٹی ناظم کراچی پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔عدالت نے کیس میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال، سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فضل الرحمان، افتخار قائمخانی، نذیر زرداری اور داد ممتاز حیدر پر فرد جرم عائد کر دی۔تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا، احتساب عدالت نے 5دسمبر کو ملزمان کے خلاف گواہ طلب کر لیے۔

 فرد جرم عائد

مزید :

صفحہ آخر -