کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر سندھ حکومت کی وزراء انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیار، تہلکہ خیز انکشافات

  کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر سندھ حکومت کی وزراء انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیار، ...

  

 کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے ن لیگ کے رہنماکیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری پر وزراء انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری اور آئی جی سندھ پولیس کیساتھ 18اکتوبر کو پیش آنے والے واقعے پر سندھ حکومت کی جانب سے22اکتوبر کو قائم کی گئی وزرا انکوائری کمیٹی نے رپورٹ فائنل کرلی ہے۔ پانچ وزراء پر مشتمل کمیٹی کو ایک ماہ میں تحقیقات کا ٹاسک دیا گیا تھا۔سعید غنی کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی میں ناصر شاہ، مرتضی وہاب، اویس قادر، سردار شاہ شامل تھے۔ کمیٹی ارکان مرتب کردہ رپورٹ کو حتمی شکل دے کر دستخط کریں گے۔وزرا انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں کیپٹن صفدر کی گرفتاری، آئی جی سندھ کے ساتھ ناروا سلوک پر اہم انکشافات کیئے گئے ہیں۔ وزرا کمیٹی نے اپنی مفصل رپورٹ میں ذمہ داروں کا بھی تعین کیا ہے۔ کمیٹی نے مریم نواز کے ہوٹل کمرے میں چھاپے، کیپٹن صفدر کی گرفتاری کو قانون سے ماورا اور اختیارات سے تجاوز قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں دستاویزی اور تصویری شواہد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔انکوائری رپورٹ میں 18اکتوبر کو پیش آنے والی صورتحال پر پس پردہ اسباب، معاملات اور پی ٹی آئی رہنماؤں اور دیگر اہم کرداروں کا بھی ذکر ہے۔رپورٹ کو پبلک کرنے نہ کرنے کا حتمی فیصلہ سندھ کابینہ کے فورم پر کیا جائے گا۔

رپورٹ تیار

مزید :

صفحہ آخر -