پاکستان کی کابل شہر میں   راکٹ حملے کی شدید مذمت 

  پاکستان کی کابل شہر میں   راکٹ حملے کی شدید مذمت 

  

 اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے کابل شہر میں ہونے والے راکٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم افغانستان کی برادر عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور ان کی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالی لواحقین کو صبر اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔ آمین۔افغان عمل کو آگے بڑھانے کے لئے جب عالمی برادری کوشاں ہے، ایسے موقع پر ان عناصر سے ہوشیار رہنا اہم ہے جوامن کے لئے کوششوں کو تباہی سے دوچار کرنے پر مصر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے،ہم افغانستان کی برادر عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور ان کی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ 

مذمت 

مزید :

صفحہ اول -