صبر و تحمل‘برداشت‘ احترام انسانیت اسلامی معاشرے کا طرہ امتیاز‘ حسین جہانیاں 

 صبر و تحمل‘برداشت‘ احترام انسانیت اسلامی معاشرے کا طرہ امتیاز‘ حسین ...

  

 خانیوال (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) حکومت پنجاب کی ہدایت پر منائے جانے والے ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی ضلعی انتظامیہ خانیوال کے زیراہتمام سرکاری سطح پر تاریخ کی سب سے بڑی اور عظیم الشان محفل میلاد و سیرت النبیؐ کانفرنس منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی (بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)

وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے تقریب کی صدارت کی-  تقریب میں عالمی شہرت یافتہ ثناء خوان مصطفی حاکم علی حاکم سمیت قاری رحمت حسین قادری،محمد عاصم گولڑوی اور دیگر نامور قرآء حضرات اور ثناء خوانان نے ہدیہ نعت پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو منور کیا - محفل میں ماحول درود و سلام سے معطر رہا اور شرکاء،قرآت اور نعتیہ کلام پر جھومتے رہے اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا،فیصل اکرم خان نیازی،ملکہ شاہدہ احمد حیات،ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سید مصدق حسین جعفری،ضلعی صدر پی ٹی آئی مہر عمران پرویز دھول،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی مہر فیاض احمد للیرا،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،ضلعی افسران،علماء کرام،سول سوسائٹی کی شخصیات،میڈیا نمائندگان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صبر و تحمل برداشت رواداری اور احترام انسانیت اسلامی معاشرے کا طرہ امتیاز ہے حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں دنیا کے تمام مسلمان سیرت النبی ؐ پر عمل پیرا ہو کر ہی اپنی زندگیوں کو سنوار سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دوجہاں حضرت محمد ؐکے راہنما اصول امانت اور صداقت ہمارے لئے مشعل راہ اور راہ نجات ہیں رسول کریم ؐ سے گہری محبت کا تقاضا ہے کہ ہم ارشادات نبی اکرم ؐ کو اپنی زندگیوں میں شامل کریں۔ تقریب کے اختتام پر ممبر ضلعی امن کمیٹی ذوالفقار علی رضوی نے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

حسین جہانیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -