گورنر سے وی سی جامعہ اسلامیہ ڈاکٹر اطہر محبوب کی ملاقات

گورنر سے وی سی جامعہ اسلامیہ ڈاکٹر اطہر محبوب کی ملاقات

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کیمپس میں جاری تدریسی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر آئندہ کا نوکیشن اور سینٹ اجلاس سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے حالیہ تعلیمی و تحقیقی کامیابیوں اور جامعہ اسلامیہ کی ترقی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے وائس (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)

چانسلر سے کہا کہ طلباء و طالبات اور ملازمین کی فلاح و بہبود اور سہولیات کی فراہمی سے جامعات کی کارکردگی بہترین ہوتی ہے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -