جیپ ریلی کا آخری دن‘ ریسرز پُرجوش‘ آج سر دھڑ کی بازی 

  جیپ ریلی کا آخری دن‘ ریسرز پُرجوش‘ آج سر دھڑ کی بازی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان‘ مظفرگڑھ‘ چوک اعظم (نیوز رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر‘ نامہ نگار) پانچویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، جس میں سٹوک کیٹگری اور خواتین کی گاڑیوں کے مقابلے ہوئے،سٹوک کیٹگری میں 49گاڑیوں نے جبکہ خواتین کی 3گاڑیوں نے حصہ لیا۔ دوسرے مرحلے کا افتتاح چیئرمین ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)
 ڈاکٹر سہیل چیمہ نے کیا، اس موقع پرصوبائی مشیر زراعت عبدا لحئی خان دستی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس، منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی شیخ تنویر جبار،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادوڈاکٹر فیاض احمد بھی ان کے ہمراہ تھے، چیئرمین ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر سہیل چیمہ نے کہا کہ پنجاب بھر میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی جیسے پروگرام منعقد کرائے جارہے ہیں،  کورونا کے باعث پانچویں جیپ ریلی کو محدود کیا گیا ہے تاکہ اس کے تسلسل کو قائم رکھا جائے، اس مرتبہ ٹریک کا فاصلہ بھی کم کر کے 105کلو میٹر رکھا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جیپ ریلی سے ملحقہ اضلاع کی عوام کو ایک صحت مند تفریحی میسر ہورہی ہے، آئندہ سالوں میں اس کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جائے گا، صوبائی مشیر برائے زراعت عبدالحئی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی روشنی میں پنجاب بھر میں سیاحت کو فروغ دیا جارہا ہے، تھل جیپ ریلی جیسے مختلف تفریح پروگرامز کا انعقاد اس خطے کیلئے اہمیت کے حامل ہیں اور ایسے پروگرامز تسلسل سے جاری رہیں گے، جس سے نہ صرف عوام کو صحت مند تفریحی میسر آئے گی بلکہ سیاحت اور مقامی ثقافت کو بھی فروغ ملے گا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس نے کہا کہ جیپ ریلی کو کامیاب بنانے اور دنیا بھر میں متعارف کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔کورونا سے بچا کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عمل کیا جارہا ہے اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، صوبائی مشیر برائے زراعت عبدالحئی خان دستی نے سٹوک کیٹگری کے کوالیفائیڈراونڈ کے ونرتنویر خواجہ کو ٹریک پر روانہ کرتے ہوئے ریس کا آغاز کرایا، بعد ازاں یکے بعد دیگر 5منٹ کے وقفے سے گاڑیوں کو ٹریک پر روانہ کیا گیا، خواتین کیٹگری میں سلمی خان،رتشنہ پٹیل اور رخشندہ ریس کا حصہ تھیں۔سٹوک کیٹگری اور خواتین کی گاڑیوں کا یہ مقابلہ لیہ کی تحصیل چوبارہ میں اختتام پذیر ہوا،نتائج کا اعلان 22نومبر کو فیصل سٹیڈیم میں ایک تقریب میں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں لیہ تھل میلہ وجیپ ریلی کی رنگارنگ تقریبات تحصیل چوبارہ کے صحراء میں جاری ہیں۔ریت کے ٹیلوں میں لیہ تھل میلہ وجیپ ریلی کی بدولت جنگل میں منگل کا سماں رہا۔لیہ تھل میلہ وجیپ ریلی کے دوسرے روز عوام کی تفریح طبع کے لئے خوبصورت رکھے گئے۔تقریب میں صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری زراعت محمد طا ہر رندھاوا،ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ندیم عباس،پی ٹی آئی رہنما بشارت رندھاوا،ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال،سیکرٹری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب احسان اللہ بھٹہ،فوکل پرسن جیپ ریلی مظفر گڑھ شیخ محمدعمران، اے سی لیہ نیاز احمدمغل، اے سی چوبا رہ سلیمان لون، اے سی کروڑ محمدیاسررضوان،اے سی کوٹ ادو ڈاکٹرفیاض جتالہ،سرکاری افسران،ملازمین، معززین علا قہ اور عام شہر یو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میلہ میں ڈی ڈی سما جی بہبود مشتاق حسین، ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسرشاہد محمود، ڈی ڈی زراعت غلام یٰسین واندر، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر 1122ڈاکٹر سجاد احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹا ک ڈاکٹر طا رق گدارہ، سی او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ کی نگرانی میں سٹا لز لگا ئے گئے جن پر محکمہ کی مختلف مصنوعات ڈسپلے کی گئی تھیں جنہیں شرکاء کی کثیر تعداد نے دیکھا اور معلومات حاصل کیں۔میلہ میں رنگ برنگے علاقائی لباس میں ملبوس چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے بچوں نے خوبصورت جھومر،جبکہ گھوڑاڈانس،گھڑ سواروں کے نیز ہ بازی کے شاندار مظاہر ئے کیے گئے جسے ضلعی انتظامیہ اور شائقین نے خوب داددی۔میلہ میں معیاری فوڈ سٹریٹ اور آنے والی ریسر ز گاڑیوں سے عوام لطف اندوز ہوتی رہی۔میلہ میں پارکنگ اور سیکورٹی،بیٹھنے کے لئے موثر انتظامات کئے گئے۔میلہ میں ضلعی انتظامیہ اور آنے والی عوام نے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے تھل میلہ اور بالخصوص جیپ ریلی کے اقدامات کے سراہتے ہوئے تعریف کی جیپ ریلی کو مستقل طورپر جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے ا س موقع پر میلہ کے خوب صورت انتظام وانصرام پر متعلقہ محکموں کی تعریف کی اور تیسرے و آخری دن کے لئے اپنی خدمات اسی طرح جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ادھر مظفرگڑھ میں پانچویں تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راونڈ کے دوران گزشتہ روز ایک گاڑی تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی گاڑی میں سوار ریسرز عمر شریف اور نواب ضرار معجزانہ طور پر محفوظ رہے موقع پر موجود شائقین نے گاڑی کو سیدھا کر دیاخواتین کیٹیگری کے گزشتہ روز کے کوالیفائنگ روانڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خاتون ریسر سلمیٰ خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہویے ٹریک کو کافی چیلنجبنگ اور ٹف بتایا انہوں نے کہا کہ کیونکہ کوالیفائنگ راونڈ صرف 2 کلومیٹر طویل ہوتا ہے اس لئے تمام ریسر سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگرچہ ٹریک کافی چیلنجنگ اور ٹف تھا لیکن انہوں نے بہت ہمت اور محنت سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور بہت لطف اندوز ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ آخری دن کا ٹریک بھی بہت مشکل ہے لیکن وہ اپنی جیت کے لئے بہت پر امید ہیں۔
سردھڑ