ثقافت کے نام پر ملک میں مغربی کلچر  کو فروغ دیا جارہا ہے‘ حافظ حمد اللہ

         ثقافت کے نام پر ملک میں مغربی کلچر  کو فروغ دیا جارہا ہے‘ حافظ حمد ...

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما  سینیٹر حضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملک توڑنے میں مولوی نہیں بلکہ وہ لبرل طبقہ ملوث ہیں جو آج بھی اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہیں ان جدی(بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)

 پشتی لوٹے لٹیروں نے ملک و قوم کی نہیں بلکہ ہمیشہ اپنی ذاتی مفاد کو ترجیح دی انہوں نے سکھر بشیرآباد میں قدیمی مدنی مسجد کو شہید کرنے اور دیگر مساجد کے خلاف کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے اس طرح ناروا اور اسلام دشمن اقدامات ناقابل برداشت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جمعیت علماء اسلام کے گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرکے مساجد شہید کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ غیر ملکی شہریت کے حامل مملکت میں وفاداری کے میڈل بانٹ رہے ہیں حالانکہ انکی اپنی حیثیت اور کردار متنازعہ اور مشکوک ہیں غیر ملکی شہریت اور ان ممالک کی وفا کا عہد کرنے والے وفادار جب کہ مملکت میں رہنے اور ان سے وفا نبھانے والے غدار ٹھہر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فیشن اور ثقافت کے نام پر ملک میں فحاشی و عریانی اور مغربی کلچر قبول نہیں مغربی تہذیب اور طور طریقے پروان چڑھانے کے لئے حکومتی سرپرستی میں کچھ این جی اوز سرگرم عمل ہے حکومت اور انتظامیہ انہیں لگام دے قوم کی حیاء اور عصمت کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

حافظ حمد اللہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -