کرپشن‘ اپوزیشن رہنما جلد اپنے انجام کو  پہنچیں گے‘ اعجاز سلطان‘نور خان بھابھہ

 کرپشن‘ اپوزیشن رہنما جلد اپنے انجام کو  پہنچیں گے‘ اعجاز سلطان‘نور خان ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) جب قیادت راستہ بھٹک کر غلط اور نقصان دہ راستوں پر چل نکلے تو عوام کو ایسی انسان دشمن اور منافق قیادت کو خیر باد کہہ کر ایسا راستہ اپنانا چاہئیے جو انسان دوست اور انسانیت نواز ہو ان خیالات (بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)

کا اظہار پی ٹی آئی ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ اور جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ نے اپوزیشن کی جانب سے پشاور جلسے کیلئے ہٹ دھرمی کا ثبوت دینے پر کیا انہوں نے کہا کہ جس سیاست دان کو اپنی عوام کی جان و مال کی حفاظت کا خیال نہیں ہے اسے کسی قسم کی نمائندگی کا کوئی حق نہیں ہے ان لوگوں کی منافقت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ سندھ کو لاک ڈاون کررہے ہیں بلاول نے شرط رکھی ہے کہ انکی بہن کی منگنی میں شرکت کیلئے کورونا ٹیسٹ کلیئر ہونا لازمی ہے کیونکہ وہ پاکستان کی غریب بچیوں سے علیحدہ ہے آزاد کشمیر کو لاک ڈاون کیا ہوا ہے کیونکہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور آزاد کشمیر میں ن کی حکومت ہے اور پشاور میں شاید ملک دشمنوں کی حکومت ہے رانا نثار نے کہا کہ کورونا سے دو فیصد نقصان ہوگا اور عمران خان سے سو فیصد نقصان ہوگا کیونکہ ان کی حکومت کورونا سے خطرناک ہے رانا نثار کو علم ہونا چاہئیے جو ملک کیلئے خطرناک بنے ہوئے تھے انہیں عوام نے جیلوں میں بھجوا دیا ہے جو باقی بچے ہیں وہ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

اعجاز سلطان/ نور بھابھہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -