وہاڑی: ہفتہ ”شان رحمت اللعالمینؐ“ کے  سلسلہ میں چھٹے روز بھی محفل میلاد‘ کانفرنس

 وہاڑی: ہفتہ ”شان رحمت اللعالمینؐ“ کے  سلسلہ میں چھٹے روز بھی محفل میلاد‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں ضلع وہاڑی میں چھٹے روز بھی تقریبات کا انعقاد کیا (بقیہ نمبر46صفحہ 6پر)
گیا ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے حوالے سے بلدیہ وہاڑی میں محفل نعت اور سیرت النبی ؐ کانفرس کا انعقاد کیا جس کی صدارت صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانز یب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپور ٹ جہانز یب خان کھچی نے اس موقع پر کہا کہ نبی اکرم ؐ رہتی دنیا تک کیلئے ہدایت کا منبرو محور ہیں آپ ؐ کی تعلیمات انسانیت کیلئے محبت کا درس ہے آپ ؐ ہر ذی روح کیلئے رحمت اللعالمین ؐ بنا کر بھیجے گئے ہیں نامو س رسالت ؐ کی حفاظت ہر مسلمان کے ایمان کی بنیاد ہے گستا خانہ خاکوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ منانے کا مقصد رسول پاک ؐ سے محبت کا اظہار ہے نبی اکرم ؐ کی حرمت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پوری دنیا کے مسلمان متحد ہیں کسی کو نبی اکرم کی شان میں گستاخی نہیں کرنے دیں گے انہو ں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں فرانسیسی گستاخانہ خاکوں کامعاملہ اٹھایا کر نبی کریمؐ کی شان میں جس طرح آواز بلند کی اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ہم سب تمام اختلافات بھلا کر نبی اکرمؐ کی ناموس کے لیے متحد ہیں حکومت پنجاب نے ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کی تقریبات میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کے لئے 50 کروڑ کے انعامات رکھے ہیں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید، ضلعی و تحصیل انتظامیہ اور بلدیہ نے بہترین طریقہ سے ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ منایاجس پر سب مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشیدنے اس موقع پر کہا کہ ہمیں ہر وقت نبی پاک ؐ کی تعریف اور بڑھائی بیان کرنی چاہیے اس موقع پر اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، سی ای بلدیہ راؤ نعیم خالد، پرنسپل گورنمنٹ کالج وہاڑی پروفیسر ڈاکٹر محمد صفدر رانا، ڈی ڈی کالجز میاں اطہر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
محفل میلاد‘ کانفرنس