خانیوال: گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تیز  گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ

 خانیوال: گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تیز  گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز)سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خانیوا ل شہر سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کا سلسلہ (بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)
شروع ہوگیا کئی علاقوں میں پورا پورا دن گیس ہی نہیں آتی جبکہ کئی علاقوں میں چند مخصوص گھنٹوں میں گیس فراہم کی جارہی ہے جبکہ اس دوران گیس کا پریشر بھی بہت کم ہوتا ہے جس سے گھریلوصارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں علاقہ مکینوں ندیم خان، عبید، جلیل، شرجیل،زوہیب، عمران، شوکت،پرویز، عامر اور آصف نے کہا کہ گیس ناپید ہوگئی ہے اور پورا دن ہی گیس کے بغیر گز ر جاتا ہے ایسے میں ہمیں کھانا پکانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں، مہنگائی میں ہمیں سلنڈرز استعمال کرنے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے حکومت اس حوالے سے عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے گرمیوں میں بجلی کا بحران او ر اب سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نیا نہیں ہے علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اضافہ