ایم ڈی اے: گورننگ باڈی اجلاس میں ایجنڈا آئٹمزکثرت رائے سے منظور 

ایم ڈی اے: گورننگ باڈی اجلاس میں ایجنڈا آئٹمزکثرت رائے سے منظور 

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)ایم ڈی اے کی 84 ویں گورننگ باڈی اجلاس میں ملتان ماسٹر پلان کو ریوائز کرنے کیلئے سفارشات کمشنر ملتان ڈویژن کو بھیجنے، ایم ڈی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹکٹ کی نئی پوسٹ،سکیل 14کی اسٹیٹ سپر وائزر کی نئی پوسٹ،سمیت واسا میں مختلف کیڈر کے پوسٹوں کی پروموشن چینل اور پروموشن کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے،واسا ملازمین (بقیہ نمبر49صفحہ 6پر)

سکیل 1تا 20کے لئے سپورٹ الاؤنس کی، بوسیدہ سیوریج اور واٹر سپلائی لائنیں تبدیل کرنے کیلئے سفارشات پنجاب گورنمنٹ کو بھیجنے،واسا میں گریڈ 18کے ملازمین کی ترقی،پوسٹنگ اور بھرتی کیلئے اختیارات ایم ڈی واسا کو دینے،سرکل انچارج کی پوسٹوں میں اضافہ اور ریکوری سٹاف کے پروموشن کوٹے میں اضافے اور یو بلاک نیو ملتان میں ایم ڈی واسا کیلئے رہائش گاہ تعمیر کرنے کی منظوری سمیت دیگر ایجنڈا آئیٹم کثرت رائے سے منظور کرلئے گئے ہیں۔قبل ازیں ایم ڈی اے کی 84ویں گورننگ باڈی کا اجلاس وائس چیئرمین ایم ڈی اے فرخ نسیم راں کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں وائس چیرمین ایم ڈی اے اشرف ناصر خان،ترجمان وزیر اعلی پنجاب /ممبر صوبائی اسمبلی میڈم سبین گل خان،، ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد سلیم اخترلابر، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے محمد انور چوہدری،مینجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال،نمائندہ کمشنر ملتان انجینئر محمد ارفع حسن،نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہورمہر ریاض حسین ہراج،نمائندہ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ لاہو رمیڈم نین تارا،نمائندہ (LG&CD)ڈیپارٹمنٹ لاہور محمد حیات قریشی اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ، ٹیکنیکل ایکسپرٹ مسٹرآفتاب احمد،نمائندہ HUD&PHEظہور احمد ڈوگر ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرکل ملتان شریک تھے۔اجلاس کی کاروائی کا آغا ز تلاوت قرآن پاک سے ہو ا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے ہاؤس کے سامنے ایجنڈا آئٹمز کی تفصیل بیان کی۔ہاؤس نے ایم ڈی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹکٹ کی نئی پوسٹ،ٹیلی فون آپریٹرز کی پروموشن بطور جونیئر کلرک،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ابتدائی بھرتی کے لئے تعلیمی معیار میں ترمیم کی منظور ی لی گئی۔سکیل 17تا 19میں پروموشن کیلئے 17سال کی سروس ہونا لازمی قرار دے دیا گیا۔لیٹیگیشن آفیسر کے الاؤنس میں اضافے کی لاء ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مشروط اجازت دے دی گئی۔وائس چیئرمین ایم ڈی اے فرخ نسیم راں کو اربن پلاننگ اور ٹاؤن پلاننگ جبکہ اشرف ناصر خان کو شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ اور واسا کی ذمہ داریاں سونپنے کی منظوری لی گئی۔سکیل 14کی اسٹیٹ سپر وائزر کی نئی پوسٹ کی منظوری لی گئی۔ایم ڈی اے میں مختلف پوسٹوں کی ترقی کیلئے کمیٹی تشکیل دے کر آئندہ گورننگ باڈی میں ایجنڈا آئٹم رکھنے کی منظوری لی گئی۔زائد رقبہ کی قیمت کا تعین کرنے کیلئے ہاؤس کے سامنے پیش کی گئی تجاویز کو منظورکر لیا گیا۔ایم ڈی اے میں لیگل ایڈوائزر کی ماہانہ تنخواہ میں دوسری اتھارٹیوں کے مطابق اضافے کی منظوری لی گئی۔ملتان ماسٹر پلان کو ریوائز کرنے کیلئے سفارشات کمشنر ملتان ڈویژن کو بھیجنے کی منظوری لی گئی۔ واسا میں مختلف کیڈر کے پوسٹوں کی پروموشن چینل اور پروموشن کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی منظور ی لی گئی۔ واسا ملازمین سکیل 1تا 20کے لئے سپورٹ الاؤنس کی منظوری لی گئی۔ بوسیدہ سیوریج اور واٹر سپلائی لائنیں تبدیل کرنے کیلئے سفارشات پنجاب گورنمنٹ کو بھیجنے کی منظوری لی گئی۔واسا میں گریڈ 18کے ملازمین کی ترقی،پوسٹنگ اور بھرتی کیلئے اختیارات ایم ڈی واسا کو دینے کی منظوری لی گئی۔سرکل انچارج کی پوسٹوں میں اضافہ اور ریکوری سٹاف کے پروموشن کوٹے میں اضافے کی منظوری لی گئی۔یو بلاک نیو ملتان میں ایم ڈی واسا کیلئے رہائش گاہ تعمیر کرنے کی منظوری لی گئی۔ 

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -