رنگ پور: نئی فیکٹری کی تعمیر‘ دیوار گرنے سے 8 مزدور شدید زخمی 

      رنگ پور: نئی فیکٹری کی تعمیر‘ دیوار گرنے سے 8 مزدور شدید زخمی 

  

 مظفرگڑھ(نامہ نگار) رنگ پور کر قریب خدائی اڈا پر مچھلیوں کی خوراک کی تیاری کے لیے نئی فیکٹری کی تعمیر کے دوران دیوار گرنے سے 8 مزدور ملبے تلے دب جانے سے شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس دیا۔ فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے ملبے تلے دبے مزدور کو نکال کر موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ فیکٹری کی دیوار گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -