ای او بی آئی کا اولڈ ایج بینیفٹس نہ دینے کا اقدام چیلنج
لاہور (نامہ نگار خصوصی) ای او بی آئی کی طرف سے اولڈ ایج بینیفٹس نہ دینے کے اقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے، لاہور کے رہائشی فلک شیر سمیت 11ملازمین کی طرف سے دائر درخواست میں ای او بی آئی ڈائریکٹر گڑھی شاہو ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وہ ایک پرائیویٹ آرگنائزیشن میں فرائض انجام دے رہے ہیں (بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)
، ای او بی آئی ڈائریکٹر کو درخواستیں دی گئی لیکن ای او بی آئی کے ڈائریکٹر نے نہ اولڈ ایج بینیفٹس دیئے اور نہ ہی درخواستوں پر فیصلہ کیاہے،ای او بی آئی کے ڈائریکٹر کو اولڈ ایج بینیفٹس دینے اوردرخواستوں پرفیصلہ کرنے کا حکم دیاجائے۔
چیلنج